شعبہ قاعدہ

 

قاعدہ حفظ قرآن کی بنیاد ہے ، اس لیے شعبہ حفظ سے پہلے بچوں، بچیوں کو شعبۂ قاعدہ میں تعلیم دی جاتی ہے ۔

قاعدہ اس طرح پڑھایا جاتا ہے کہ حروف و اعراب کی شناخت کے ساتھ ساتھ ہجہ، رواں اور وقف پر عبور حاصل ہوجائے ۔ نیز تجوید کے مطابق (صحیح ادائیگی اور معروف طریقہ کے مطابق) قرآنی حروف و الفاظ کو پڑھنا آجائے۔

 اس شعبہ میں قاعدہ کے ساتھ ساتھ کلمہ و دعا اور عقائد و اسلامی معلومات پر مشتمل مکتبہ اقرأ سے طبع شدہ اسلامیات بھی پڑھائی جاتی ہے۔

اس شعبہ میں ان بچوں؍ بچیوں کو داخلہ دیا جاتا ہے جن کی عمر بوقت داخلہ ساڑھے ۴ سال سے کم اور ساڑھے پانچ سال سے زائد نہ ہو۔

اس شعبہ کے تعلیمی اوقات یومیہ ساڑھے پانچ گھنٹے ہوتے ہیں۔