شعبۂ روضہ

 

اقرأ روضہ الاطفال کا ابتدائی شعبہ ہے ۔

اس شعبہ کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ چھوٹی عمر سے ہی بچوں کو ان کی استعداد کے مطابق تعلیم دی جائے اور ساتھ ساتھ انہیں ذہنی طور پر حفظ قرآن کریم کے لیے بھی تیار کیا جائے۔

اس شعبہ میں زیر تعلیم بچوں اور بچیوں کو اسلامیات، اخلاقیات، عربی ، اردو اور انگریزی کی تعلیم دی جاتی ہے ۔

بیش تر کام زبانی ہوتا ہے ، تاہم مختلف تعلیمی سازو سامان (Educational Apparatus) اور چارٹس سے بھی حسب ضرورت مدد لی جاتی ہے ۔

اس شعبہ میں شامل تمام تر نصابی کتب اقرأ ہی کی تیار کردہ ہیں۔

اس شعبہ میں صرف انہی  بچوں اور بچیوں کو داخلہ دیا جاتا ہے جو حفظ کا ارادہ رکھتے ہوں اور بوقت داخلہ ان کی عمر پونے چار سال سے کم اور ساڑھے چار سال سے زائد نہ ہو۔

 شعبہ روضہ کے تعلیمی اوقات تقریباً ۵ گھنٹے یومیہ ہوتے ہیں۔