شعبہ حفظ

اس شعبہ کے آغاز میں بچوں اور بچیوں کو اولاً چند سپارے ناظرہ قرآن پڑھایا جاتا ہے اور تسلی بخش معیار کے بعد توکلاً علی اللہ حفظ قرآن کی ابتدا کردی جاتی ہے ۔

حفظ قرآن کریم کی تکمیل اوسطاً ۴ سال میں ہوتی ہے ۔ تاہم یہ مدت حتمی نہیں، اس سے کم مدت میں بھی قرآن مجید حفظ کیا جاسکتا ہے اور بعض اوقات زیادہ وقت بھی لگتا ہے ، لیکن کوشش یہی کی جاتی ہے کہ کم از کم وقت میں حفظ کی تکمیل ہوجائے اور اس مقصد کے لیے ۴ سال سے زائد مدت  صرف نہ ہو۔

حفظ قرآن کے ساتھ عقائد ، اخلاقیات ، مسائل اور دعاؤں پر مشتمل اسلامیات کی تدریس کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے۔ اسلامیات کے اس سلسلہ کی تمام تر کتب اقرأ ہی کی تیار کردہ ہیں۔

 اس شعبہ کے تعلیمی اوقات ابتدائی سال میں تقریباً ۶  گھنٹے اور بقیہ سالوں میں بشمول وقفہ ۸ سے ساڑھے آٹھ گھنٹے ہوتے ہیں۔