داخلہ بچے/بچی کی صلاحیتوں اور مستقبل میں ضبط قرآن کریم کے امکانات کو مدنظر رکھ کر دیا جاتا ہے۔ اقرأ کا نظام و نصاب تعلیم ماہرین تعلیم و بزرگانِ دین کی مشاورت و راہنمائی میں مرتب کیا گیا ہے، جس میں وقتاً فوقتاً ترمیم بھی کی جاتی ہے۔لہٰذا :

بچہ/بچی کی عمر

اقرأ روضۃ الاطفال ٹرسٹ میں صرف وہی بچے اور بچیاں داخلہ پاسکتے ہیں جو حفظ قرآن کریم کا ارادہ رکھتے ہوں اور اقرأ کے نظام تعلیم اور اُصول و ضوابط سے متفق ہوں اور بوقت داخلہ بچے/بچی کی عمر تین سال سے کم اورساڑھے پانچ سال سے زائدنہ ہو۔

سفارش سے اجتناب

براہ راست داخلہ صرف شعبہ روضہ یا شعبہ قاعدہ میں دیا جا تا ہے اور داخلہ کے سلسلہ میں کسی قسم کی سفارش یا دبائو کو قبول نہیں کیا جاتا۔

داخلہ پالیسی کا اعلان

ہر سال داخلے نہیں ہوتے ، گنجا ئش اور ضرورت کو دیکھتے ہوئے ہر سال دسمبر میں آئندہ سال کے لیے داخلہ پالیسی کا اعلان کیا جاتا ہے اور اس میں داخلہ کے طریقۂ کار کی تفصیلات بھی بتادی جاتی ہیں ۔

داخلے سے پہلے انٹرویو

داخلہ سے قبل بچے؍بچی کی صلاحیت اور استعداد کا اندازہ لگانے کے لیے ایک معمولی امتحان (TEST)لیا جاتا ہے ۔ داخلہ کے لیے بچے؍بچی کا اس ٹیسٹ میں کامیاب ہونا ضروری ہے ، نیز داخلہ کے وقت والدین کا انٹرویو بھی لیا جاتا ہے۔

فارم پر دستخط

داخلہ فارم پر دستخط اس امر کی دلیل ہے کہ آپ اقرأ روضۃ الاطفال ٹرسٹ کے اصول و ضوابط سے مکمل آگاہی اور ان کی پابندی کا اقرار کررہے ہیں۔

داخلہ کی منسوخی

داخلہ اس شرط سے مشروط ہوتا ہے کہ طالب علم /والدین/سرپرست ، اقرأ روضۃ الاطفال ٹرسٹ کے اصول و ضوابط(مثلاً حاضری ، وقت کی پابندی، یونیفارم ، فیس کی بروقت ادائیگی اوروقتاً فوقتاً جاری ہونے والی ہدایات)کے پابند رہیں گے۔ اگر باوجودتنبیہ کے اصول و ضوابط کی پابندی نہ کی جائے تو داخلہ منسوخ کردیا جائے گا۔ داخلے کی منسوخی کی صورت میں کوئی فیس واپس نہیں کی جائے گی۔