داخلہ

 

اقرأ روضۃ الاطفال میں براہ راست داخلہ شعبہ روضہ، قاعدہ اور شعبہ اسکول و کالج میں ہوتاہے ۔

براہِ راست شعبہ حفظ میں داخلہ نہیں دیا جاتا  ہے ۔

شعبہ روضہ و قاعدہ میں داخلہ انہی طلبا  ؍  طالبات کو دیا جاتا ہے جن کی عمر اقرأ کے طے کردہ ضابطے کے مطابق ہو اور ان کے والدین نے ان کو حافظ قرآن بنانے کا مصمم ارادہ کیا ہو۔

ہر سال دسمبر میں آئندہ سال کے لیے داخلہ پالیسی کا اعلان کیا جاتا ہے اور اس میں داخلہ کے طریقہ کار کی تفصیلات بھی بتادی جاتی ہیں

شعبہ روضہ قاعدہ میں داخلہ سے قبل بچے  ؍  بچی کی صلاحیت اور استعداد کا اندازہ لگانے کے لیے ایک معمولی امتحان (Test) لیا جاتا ہے۔ داخلہ کے لیے  بچے ؍ بچی کا اس امتحان میں کامیاب ہونا ضروری ہے ۔

انٹرویو کے بعد جب تک فیس جمع نہ کرادی جائے داخلہ حتمی تصور نہیں ہوتا

اقرأ حفاظ اسکول کے ’’شعبہ ابتدائی تعلیم‘‘(Preparatory VI Class) میں داخلہ کے لیے طالب علم   ؍  طالبہ کا حافط قرآن ہونا ضروری ہے ۔ الحمد للہ یہ وہ واحد ادارہ ہے جس میں پڑھنے والےتمام طلبہ و طالبات حافظ قرآن ہیں۔

اس شعبہ میں داخلہ کے لیے حفظ قرآن کے امتحان میں اقرأ کے مقرر کردہ معیار کے مطابق کامیابی حاصل کرنا اولین شرط ہے ۔

اس شعبہ میں داخلہ کے لیے یہ بھی ضروری ہے ک بوقت داخلہ طالب علم  ؍ طالبہ کی عمر  ۱۲ سال سے زائد نہ ہو۔

شعبہ سیکنڈری اسکول میں داخلہ کے لیے حفظ کے امتحان میں کامیابی کےسا تھ داخلہ ٹیسٹ میں کامیابی بھی ضروری ہے۔