اغراض و مقاصد
۱ دینی تعلیم و تربیت کے ذریعے مسلمانوں اور ان کے بچوں کو سچا مسلمان بنانا
۲ دینی و عصری تعلیم سے آراستہ کر کے مسلمان بچوں کو پاکستان کا وفادار اور مفید شہری بنانا
۳ کتاب و وسنت کی رہنمائی میں اسلام کی اصل روح کے ساتھ اسلام کی تبلیغ و اشاعت کا فریقضہ انجام دینا
۴ مسلک و فرقہ سے بالا تر ہو کر طلباء و طالبات کو تعلیم کے ایسے مربوط نظام سے وابستہ کرنا جس سے اخوت و بھائی چارے کا ماحول پیدا ہو
۵ مسلمان بچوں کے لیے نرسری اور کے جی سے کالج و یونیورسٹی تک تعلیم کا بندوبست کرنا
حفظ قرآن کریم کو اپنی تعلیم کی بنیاد بناتے ہوئے جدید خطوط پر حفظ قرآن کریم کی تعلیم کا اہتمام کرنا
۶ عربی،اردو اور انگریزی زبانوں کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے تینوں زبانوں سے متعلمین کو مانوس کرانا
۷ ہر طالب علم کو مذہبی، اخلاقی اور معاشرتی قدروں سے مانوس و متعارف کراتے ہوئے ایک سچا مسلمان بنانا
۸ بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کے لیے معلمین و معلمات کی تربیت کا اہتمام کرنا
۹ اسلام کی اشاعت کے لیے دینی اجتماعات اور علمی مذاکرات کا اہتمام کرنا
۱۰ ناخواندگی دور کرنے کے لیے کتب خانے اور لائبریری قائم کرنا