اقرأ ویلفیر ٹرسٹ

اغراض و مقاصد:

اقرأ ویلفیرٹرسٹ کا بنیادی مقصد ایسی درس گاہوں کا قیام ہے جس میں نونہالانِ وطن کو حفظ قرآن کی دولت سے مالا مال کیا جاسکے اور اس کے بعد ان حفاظ کو معیاری اور دینی ماحول میں عصری علوم سے بہرہ مند کیا جاسکے اور پرائمری سے لے کر یونیورسٹی لیول تک کے تعلیمی ادارے ان حفاظ طلبہ و طالبات کے لیے قائم کیے جائیں۔

رفاہی ہسپتال اور کلینک کا قیام

یتیموں اور بیواؤں کو ضروریات زندگی کی فراہمی

مساجد اور مدارس کی تعمیر

ملک بھر میں بالخصوص اندرون سندھ اور شمالی علاقہ جات میں میت گاڑیوں اور ایمبولینس سروس کی فراہمی

نومسلم حضرات و خواتین بالخصوص جنہوں نے احمدیت یا قادیانیت سے توبہ کی ہو ان کے لیے ضروریات زندگی کی فراہمی

ملک میں آنے والی کسی قدرتی آفت مثلا زلزلہ، سیلاب کے متاثرین کی مالی مدد، گھروں کی تعمیر نو اور ضروریات زندگی کی فراہمی