شعبۂ اقرأ معہد الحافظات

اقرأ نے اپنی ان طالبات کے لیے جو بیک وقت دینی اور عصری علوم میں مہارت کی آرزو مند ہیں، چھ سالہ عالمہ کورس کا آغاز کیا ہے ۔ جس میں انہیں نہ صرف یہ کہ دینی علوم: تفسیر قرآن، حدیث، فقہ، عربی زبان، اسلامی تاریخ، اصول تفسیر، اصول حدیث، اصول فقہ، بنیادی عقائد وغیرہ کا معیار نصاب پڑھایا جاتا ہے ۔ بلکہ اس کے ساتھ ساتھ نویں جماعت سے گریجویشن تک (جنرل اور آرٹس گروپ کے تحت) تعلیم بھی دی جاتی ہے ۔

اب تک کئی گروپ اس کورس کی اعلیٰ طریقہ سے تکمیل کرچکے ہیں، متعدد طالبات نے اس شعبہ میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران بورڈ میں نمایاں پوزیشن بھی حاصل کیں اور درسِ نظامی کے نصاب کو بھی احسن طریقے سے مکمل کیا۔ فللہ الحمد

اقرأ حفاظ گرلز کالج اور اقرأ معہد الحافظات کے شعبے اس وقت کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں کام کر رہے ہیں، ان شاء اللہ بہت جلد دیگر بڑے شہروں میں ان شعبوں کا قیام ہوجائےگا۔

اقرأ معہد الحفاظ

طلباء میں عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی علوم کے حصول کا رجحان اور شوق دیکھتے ہوئے اقرأ معہد الحفاظ کے شعبے کا آغاز بھی کردیا گیا ہے ۔

اس شعبہ میں تعلیم حاصل کر کے طلباء وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے درس نظامی کی تکمیل کی سند اور متعلقہ بورڈ سے (B-Com) کی ڈگری آٹھ سال میں حاصل کرلیں گے۔

اس شعبہ میں طلبہ کو جماعت ہشتم میں کامیابی کے بعد داخلہ دیا جاتا ہے ۔

.